مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کے نام ایک پیغام میں ریل حادثے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے جانبحق ہونے پر اسپین کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے حادثے پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے سکون اور رحمت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سلامتی کی دعا کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ میڈرڈ سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب میں صوبۂ تولیڈو کے علاقے میں اوردا اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد جاں بحق ہوئے؛ جبکہ 53 زخمی تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور 56 زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
دونوں ٹرینیں میڈرڈ سے سویل جانے والے تیز رفتار ریلوے راستے پر سفر کر رہی تھیں اور ان میں مجموعی طور پر 544 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے ایک ٹرین نے پیچھے سے ایک کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
آپ کا تبصرہ